راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود کے وکیل کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شاہ محمود کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ محمود کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ان کے مؤکل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے شاہ محمود کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں مؤکل سے ملنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی،آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...