کراچی(این این آئی)جبران ناصرکی اہلیہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی۔پولیس کے مطابق جبران ناصر کی اہلیہ منشاپاشا نے درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی ہے۔منشا پاشا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیفنس فیز 5 کے قریب سے گزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی، سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا۔درخواست گزار کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تقریبا 15 مسلح افراد تھے، میرے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور ساتھ لے گئے۔درخواست میں منشا پاشا نے کہا کہ پولیس میری درخواست پرمقدمہ درج نہیں کررہی جس کیلئے عدالت سے رجوع کروں گی۔دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ جبران ناصر سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے، کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...