اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ رولز جاری کردئیے ،پاکستان اب افغانستان ایران روس کو بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اشیاء برآمد کرسکے گا۔ ایس آر او کے مطابق پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت ایران اور روس سے خام تیل،ایل این جی ،ایل پی جی درآمد کرسکے گا،پاکستان ان ممالک کو گوشت، پھل سبزیاں چاول برآمد کرسکے گا۔ ایس آر او کے مطابق پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات، پرفیومز، کاسمیٹکس، آلات جراحی کٹلری برآمد کرسکے گا۔ ایس آر او کے مطابق پاکستان اب ایران افغانستان کو کھیلوں کا سامان بھی برآمد کرسکے گا،افغانستان سے پھل، میوہ جات سبزیاں دالیں آئل سیڈز درآمد کرسکے گا۔ ایس آر او کے مطابق بارٹر سسٹم کے تحت فغانستان سے منرلز، میٹلز اور کوئلہ درآمد کیا جاسکے گا،پاکستان ایران سے خام تیل، ایل این جی ایل پی جی منگوا سکے گا۔ ایس آر او کے مطابق ایران سے کیمکلز پراڈکٹس کھادیں پھل سبزیاں مصالحے بھی درآمد کی جاسکیں گی،پاکستان روس سے بھی خام تیل ایل این جی ایل پی جی درآمد کرسکے گا۔ایس آر او کے مطابق روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم دالیں بھی منگوائی جاسکیں گی،روس سے صنعتی مشینری بھی درآمد کی جاسکے گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...