نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کو سوڈان میں انسانی امداد کی لوٹ مار اور عام شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مشن کی طرف سے پیش کردہ ایک بیان میں سلامتی کونسل نے سوڈان میں دشمنی کے خاتمے، ایک مستقل جنگ بندی کے معاہدے اور سوڈان میں جمہوریت کی طرف جانے والے سیاسی عمل کے آغازپر زور دیا۔کونسل کے رکن ممالک نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور سوڈانیوں کی قیادت میں سیاسی عمل میں اس کی مسلسل شمولیت پر زور دیا۔اپنے بیان میں سلامتی کونسل نے سوڈان میں تنازع کے پڑوسی ممالک پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تشویشکا اظہار کیا اور بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے اراکین سے انسانی ضروریات پر فوری ردعمل کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبا امن معاہدہ میں شامل تمام فریقین اس پر عمل درآمد کے پر پابند ہیں۔ اسے مکمل طور پر لاگو کیا جانا چاہیے، خاص طور پر دارفور میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے سیاسی مشن کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پرتھیس پر تنازع کو ہوا دینے میں کردار ادا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ایک مختصر فیصلے میں سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر سوڈان میں اقوام متحدہ کے مربوط عبوری سپورٹ مشنکے مینڈیٹ میں 3 دسمبر 2023 تک توسیع کرنے پر اتفاق کیا۔پچھلے ہفتے جنرل البرہان نے پیریتھس پر سوڈانی فوج اور محمد حمدان دقلو کی سربراہی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان خونریز تصادم کو ہوا دینے کا الزام لگایا تھا۔البرہان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انتونیو گوٹیرس کو ایک خط بھیجا جس میں ان سے پرتھیس کے لیے متبادل کو نامزد کرنیکے لیے کہا گیا ہے، جس میں مخر الذکر پر ایک سیاسی عمل کی قیادت کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور گمراہ کنرویے کا الزام عائد کیا گیا جو تباہ کن جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے اختتام پر گوٹیرس نے بریتھس پر اپنے مکمل اعتمادکا اظہار کیا تھا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...