کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹان میں برکس فرینڈز کے وزارتی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا نے بیجنگ میں طے پانے والے دونوں ملکوں کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ کام کو تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔فریقین نے باہمی اور کثیرالطرفہ تعلقات کے لیے مزید ایسے مثبت امکانات کے حصول کے لیے مشاورتی ملاقاتوں کو تیز کرنے کے لیے تبادلہ خیال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کا تحفظ ہو۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...