جہلم(این این آئی)ضلع جہلم کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، شاندہ چوک سے جادہ تک 5 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جس کا افتتاح ہفتہ کو وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے کیا۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ، اعلی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے علاقہ کے عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ شاندار چوک تاجادہ مرکزی شاہراہ اورجامع سکول تا کچہری لنک روڈ کی بحالی وتعمیر نو سے عوام کو ایک دیرینہ تکلیف اور پریشانی سے نجات مل گئی ہے۔ یہ مجموعی طورپر 5 کلومیٹر کی سڑک ہے جس میں تین کلومیٹر کی مرکزی شاہرہ اور دو کلو میٹر کی لنک رو ڈ ہے جس پر 21 کروڑ55 لاکھ 94 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے،یہ جہلم کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا ہے، الحمدللہ،ان شاہراہوں کی بحالی اور تعمیر نو سے روزہ مرہ ٹریفک کے مسائل سے نجات ملنے کے علاوہ شہریوں کا وقت بھی بچے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور پنجاب حکومت کا بھی تعاون پر شکریہ ادا کیا، منصوبے کی تکمیل اور معیار کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی انہوں نے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ پورے ضلع جہلم خاص طورپر این اے 60 میں خدمت کا سفر ایک نئی رفتار سے شروع ہوچکا ہے،حلقے کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہا ہوں،آنے والے دنوں میں بجلی کی فراہمی اور اس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے بھی بھرپور خدمت کا سلسلہ شروع ہوگا۔ حلقے کے عوام کو خوش خبریاں دیتے رہیں گے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ این اے 60 میں سڑکوں، بجلی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی نہ صرف پاکستان سپیڈ سے پورا کرائیں گے بلکہ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پوری نگرانی رہے گی۔ صحت، تعلیم سمیت ہر شعبے میں معاملات کی بہتری کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، ان کے مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں سمیت حلقے کے تمام طبقات کی بلا تفریق خدمت کریں گے، حلقے میں رہنے والے افراد میرے لئے گھر کے افراد کا درجہ رکھتے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ مشکل معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری شعبے کے عوامی ترقیاتی منصوبوں(پی ایس ڈی پی) کیلئے 1100 ارب روپے رکھے ہیں جوایک بڑا فیصلہ اور قدم ہے،یہ قائد محمد نوازشریف کی عوام اور ملک دوست روایت کا تسلسل ہے، یہ موجودہ حکومت کی عوام اور ملک کی ترقی کی سوچ اور ایجنڈے اور اس کے ساتھ پختہ وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ للہ روڈ اہل جہلم کا دیرینہ مطالبہ ہے جسے انشاء اللہ پورا کرانا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے اس معاملے میں۔سلسل رابطہ ہے تاکہ پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لئے فنڈز رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2018 کے بجٹ میں 1000 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی رکھا تھا۔ اِنشاء اللہ، اس سے ملک میں ترقی کا سفر تیز ہوگا، عوامی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار بڑھے گی جس سے ملک میں روزگار کی فراہمی ہوگی اور معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سال میں سابق حکمرانوں نے صرف اپنی ذاتی کمائی کے منصوبے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست بچانے کیلئے سیاسی مفادات کی پرواہ نہیں کی، اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے کی پالیسی اپنائی ہے۔ اس موقع پر عوام نے محمد نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف اور موجودہ حکومت کے حق میں نعرہ بازی کی اور منصوبے کی تکمیل پر شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...