اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزارت دفاع، داخلہ، ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا مراد اکبر کو نہیں اٹھایا۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا مراد اکبر کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، وزارت دفاع، داخلہ، ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا مراد اکبر کو نہیں اٹھایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے بتایا مراد اکبر کو نہیں اٹھایا، بادی النظر میں یہ سامنے آیا ہے کہ اسلام آباد میں منظم گینگ متحرک ہے۔عدالت نے کہا کہ گینگ سیکیورٹی اداروں کی وردیاں پہن کر کریمنل کارروائیوں میں ملوث ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمے داری ہے کہ ایسی کارروائیوں سے نمٹیں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی اسلام آباد پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، جعل سازوں کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں جمع کرائیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...