واشنگٹن(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے بطور امریکی شہری خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرالیا۔شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا۔پی ٹی آئی رہنما کو امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن نمبر جاری کر دیا گیا، انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے امریکا میں ملاقاتوں، فنڈ ریزنگ تفصیلات سے ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کر دیا۔شہباز گِل نے اس سال 19 اپریل تا 9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کیں، امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں شہباز گِل کا تحریری بیان بھی شامل کیا گیا۔تحریری بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ امریکی اداروں کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں امریکی پاکستانیوں، امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...