اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 5 سالہ عمر راٹھور کے قتل میں ملوث مجرمان کو 2 بار سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 2019 میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 5 سالہ عمر راٹھور کے قتل کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سزا سناتے ہوئے کم سن بچے کے قتل میں ملوث 3 ملزمان حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو دو بار سزائے موت، 5، 5 لاکھ جرمانے کا حکم جاری کر دیا جبکہ شک کی بنیاد پر اسد ممتاز کو کیس سے بری کر دیا۔خیال رہے کہ مجرمان نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...