نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی، احسن اقبال

0
350

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا جو رواں مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے 37فیصد زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف ساڑھے 3 فیصد اور افراط زر کی شرح کو 21 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی۔