لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی علیحدہ گروپ نہیں بن رہا، سارے لوگ ایک ہی جگہ اکھٹے ہوں گے، ملک کی معاشی صورتِ حال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی انہیں آگے لے کر چلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد نعمان لنگڑیال اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں ترین گروپ کے فیصل حیات جیوانہ ، اجمل چیمہ بھی شامل ہوئے ۔سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، سب سے مقدم پاکستان ہے، گزشتہ چند روز میں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چودھری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔اب جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتِ حال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی انہیں آگے لے کر چلیں گے، عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی گروپ نہیں بنا سب ایک جگہ اکٹھے ہوں گے ، پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا، صرف آزاد کشمیر کا نہیں پورے پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں اور قومی سطح پر کردار ادا کرتا رہوں گا۔اس موقع پر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے چیئرمین کی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آنے والے کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیاست کو چھوڑ رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، 9مئی کے واقعات کے بعد قوم میں ایک شعور آیا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیاست دیکھ لی ہے، پی ٹی آئی کے نظریے کو چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
مقبول خبریں
22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں’ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی
اٹک (این این آئی)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز...
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...