کراچی (این این آئی)وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس ایک شکست خوردہ شخص کی پریس کانفرنس تھی،کیا سندھ اسمبلی حافظ نعیم یا انکی پارٹی سے مشاورت کر کے قانون سازی کرے گی۔ناصرحسین شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم کے دماغ میں کراچی کے میئر کا عہدہ ناسور کی طرح پھیل رہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد حافظ نعیم خود کو میئر سمجھنے لگے ہیں ،یہ بیماری پی ٹی آئی چیئرمین میں بھی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی بھی وزیراعظم ہیں۔انھوں نے کہا کہ نعیم الرحمان کو پی ٹی آئی چیئرمین کی قربت مبارک لیکن وہ میئر نہیں بن رہے،جماعت اسلامی کی قیادت کو چاہیے حافظ نعیم کو سمجھائیں کہ وہ بلدیاتی انتخاب ہار گئے ،کراچی کا میئر کراچی کا بیٹا اور بلاول کا جیالا ہوگا ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...