کراچی (این این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن بی نہیں ہے، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ آپشن بی کی بات کرتے ہیں غلط کہتے ہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کوڈیفالٹ کی طرف لیکرجاناآئی ایم ایف اوردنیاکیلئے بھی بہترنہیں، امیدہے کہ آئی ایم ایف کی ساتھ 9واں جائزہ مکمل ہوجائے گا۔یاد رہے سابق وزیر خزانہ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ ڈیفالٹ کا ہے، اگر میں وزیر خزانہ ہوتا تو بجٹ کو اس طرح بناتا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...