ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے فلم نگری کے بھائی جان سلمان خان کے ساتھ اپنی یادوں کو دہراتے ہوئے سوال پوچھ لیا۔کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرکے سلمان خان کے ساتھ اپنی پرانی یادوں کو پھر تازہ کردیا۔ویڈیو کلپ اْس وقت کا جب وہ سلمان خان کے پروگرام ‘دس کا دم ‘میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور انہوں نے گانے ‘دل دھک دھک کرنے لگا’ پر پرفارم کیا تھا۔انہوں نے کلپ کو سلمان خان کو ٹیگ بھی کیا اور ساتھ ہی استفسار کیا کہ اوہ میرے خدا، ایس کے، ہم دونوں بہت زیادہ جوان کیوں نظر آتے ہیں؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے اب ہم نہیں رہے؟کلپ میں گانے پر پرفارمنس سے قبل وہ اسٹیج پر ہی کاسٹیوم بدلتی ہے، اس پر سلمان خان کہتے ہیں کیا کمال لگ رہی ہیں۔ویڈیو پر سلمان خان نے فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے سراہا اور ساتھ ہی کہا کہ ان دونوں کو ایک فلم تو ضرور ساتھ کرنی چاہیے۔اپریل میں کنگنا رناوت نے ممبئی میں سلمان خان کی بہن ارپتا کی عید پارٹی میں شرکت کی تھی۔بالی ووڈ کوئین جو فلم انڈسٹری میں چند ہی دوست رکھتی ہیں، نے گذشتہ برس ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کو اپنا دوست قرار دیا تھا۔سلمان کی اگلی فلم ٹائیگر 3 ہے جبکہ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی تکمیل کے مراحل میں ہے، جس میں وہ اندرا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...