بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
171

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج طاہر عباس نے شہبازگل کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں شہباز گل کے وکیل مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل صفائی نے کہاکہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آرڈرکیا تھا کہ متعلقہ جج استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنائیں گے، اس پر جونیئر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیوٹی جج نے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ آج سنانیکا حکم دیا تھا۔جج طاہر عباس نے کہا کہ بڑی مہربانی آپ کی، جج بغیر سنیآرڈرکیسے کردے۔عدالت نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا اور شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ طلب کرلی۔بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے شہبازگل کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔