ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس رابطے کے دوران سعودی عرب اور روس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے اوپیک پلس کے فریم ورک میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بروقت اور موثر اقدامات کرنے میں مدد ملے گی جن سے تیل کی طلب اور رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے گا۔بیان کے مطابق رواں ہفتہ سعودی عرب کی سربراہی میں اوپیک پلس گروپ کی میٹنگ میں طے پانے والے اقدامات سے ماہ جولائی کے دوران مملکت کی تیل سپلائی میں بڑے پیمانے پر کمی ہو گی جبکہ اتفاق رائے کی روشنی میں اگلے برس مملکت کی تیل پیدوار کو محدود رکھا جائے گا۔اتوار کے روز اوپیک پلس نے 3.66 ملین بیرل یومیہ پیدوار میں کمی کے فیصلے کی مدت میں توسیع کے ساتھ تنظیم نے اگلے برس جنوری سے تیل کے پیداواری ہدف میں 1.4 ملین بیرل مزید کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ان مجوزہ تبدیلیوں میں روس، نائجیریا اور انگولا جیسے ملکوں کے لیے تیل پیدوار کے اہداف میں کمی لائی جا رہی ہے تاکہ انہیں پیداوار کے موجودہ درجے سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...