مدینہ منورہ(این این آئی)دنیا بھرسے عازمین حج کی حرمین شریفین میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ممالک سے آنیوالے عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمر نے اعلان کیا کہ 434,980 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجد نبویۖ اور روضہ رسول ۖ پر حاضری دی۔حج کی پہلی پرواز سے لے کر کل تک مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 271,562 عازمین حج پہنچے۔لینڈ امیگریشن سنٹر نے 81,194 عازمین حج کو موصول کیا۔ کئی ممالک سے عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ مدینہ منورہ پہنچنے والیانڈونیشی عازمین کی تعداد 89,876 ، بھارت کے 44,173 پاکستان کے 42,838 ، الجزائر کے 28,738 اور ایران سے 26,695 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...