اسلام آباد( این این آئی)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں منی بجٹ سمیت 700ارب سے زائد کے ٹیکسز عائد کرنے جبکہ ٹیکس وصولی کا ہدف 9200ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے بجٹ کیلئے ٹیکس ہدف آئی ایم ایف کی مشاورت سے طے کیا گیا، ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ 1900 ارب اضافی ٹیکس اکٹھا کرے گا،نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز، رئیل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس کی تجویز دی ہے۔بجٹ میں درآمدی لگژری اشیا ء پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بڑھایا جائے گا۔پراپرٹی کی لین دین پر نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ری ٹیل اور ہول سیل سیکٹر پر عائد ٹیکسز بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نان فائلرز کیلئے پرائز بانڈز کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، نان فائلرز کیلئے پلاٹ کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے لین دین کو دستاویزی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ غیراستعمال شدہ رہائشی، کمرشل، انڈسٹری پلاٹ اور فارم ہاس پر ٹیکس لگے گا،مشینری، کمرشل رینٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...