لندن(این این آئی)برطانوی حکومت نے خلیج تعاون کونسل کے ملکوں اور اردن کے شہریوں کے لیے صرف 10 پائونڈ کی لاگت سے ای ویزا پرمٹ کی دستیابی کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں برطانوی حکومت کی ترجمان روزی ڈیاز نے ٹوئٹر پر کہا کہ الیکٹرانک وزٹ ویزے کے اخراجات اور ضروریات کو کم کرنے سے خلیجی ملکوں اور اردن کے زائرین سب سے کم لاگت میں آسانی کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کر سکیں گے۔ ان ملکوں کے شہری سب سے پہلے ویزا سے مستفید ہوں گے۔نیا نظام ان ملکوں کے شہریوں کو دو سال کے عرصے میں کئی مرتبہ برطانیہ جانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں خلیجی ملکوں کے شہری اس وقت نافذ الیکٹرونک ویزا استثنی کے نظام کے تحت برطانیہ جانے کے لیے 30 پانڈ ادا کرتے ہیں۔ دوسری طرف اردن کے شہری برطانیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے 100 پائونڈ ادا کرتے ہیں۔الیکٹرانک وزٹ پرمٹ سسٹم کا اطلاق اکتوبر 2023 میں قطری شہریوں اور خلیج تعاون کونسل کے بقیہ ملکوں اور اردن کے شہریوں پر فروری 2024 میں ہونا شروع ہو جائے گا۔ 2024 میں اس نئے سسٹم کا اطلاق پوری دنیا میں بھی کیا جائے گا۔اس سال کے شروع میں برطانوی حکومت نے 2025 تک برطانیہ کی سرحدی کراسنگ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی اپنی کوشش کے تناظر میں نئے الیکٹرانک وزٹ پرمٹ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا تاکہ سرحدی حفاظت اور اس کے ذریعے آنے والے افراد کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ای وزٹ پاس ان مسافروں کے لیے ایک ڈیجیٹل پاس ہے جو یوکے جانے والے ہیں یا یوکے سے گزرتے ہیں۔ انہیں مختصر دوروں کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے یا جن کے پاس فی الحال برطانیہ کا دوسرا ویزا نہیں ہے۔خلیجی ملکوں سے آنے والے زائرین برطانوی معیشت کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ گزشتہ سال خلیجی ممالک سے 7 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ زائرین نے برطانیہ کا دورہ کیا اور وہاں قیام کے دوران دو ارب پانڈ خرچ کیے تھے۔الیکٹرانک وزٹ پرمٹ سسٹم میں منتقلی کا مطلب خلیج تعاون کونسل کے ملکوں اور اردن کے شہریوں کے لیے ویزا کی ضروریات کو منسوخ کرنا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...