اسلام آباد (این این آئی) منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہاہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے ٹریڈ مارک کو تبدیل کر دیا ہے ،ٹریڈ مارک کی تبدیلی کارپوریشن کے نئے ویڑن کو اْجاگر کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز کو جدید بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیا لوگو (ٹریڈ مارک) صارفین کے اعتماد کو پورا کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سر خ اور پیلے رنگ سے اورینج۔ سبز اور زیتون کے سبز رنگ میں تبدیلی ایک دوستانہ ، پر اعتماد اور ترقی پسند پیغام کو ظاہر کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر خدمات کے معیار کو بلند کرنے کیلئے بہت سے اقدامات اْٹھائے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پانچ بنیادی اشیاء آٹا ، چینی، گھی، چاول اور دالیں سبسڈائزڈ قیمتوں پر عوام کو فراہم کر رہے ہیں ، ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68روپے فی کلو، آٹا 800روپے فی 20کلو تھیلہ، گھی 170روپے فی کلو ، باسمتی چاول 140روپے فی کلو، سیلہ چاول 139روپے فی کلو ، دال چنا 130روپے فی کلو جبکہ سفید چنے 115روپے فی کلو پورا سال فراہم کرتے رہے ہیں ،دس یوٹیلیٹی سٹورز پر پوائنٹ آف سیل سسٹم کامیابی کے ساتھ مکمل کر دیا گیا ہے ،تمام وئیر ھاوسز اور سٹورز پر دستیاب قابل فروخت اشیاء کی بارکوڈز کے ساتھ ٹرانفارمیشن کو کومیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے ،رواں مالی سال کے آخر تک 100 ارب روپے کی سیلز ٹارگٹ ہے ،اس سال ماہ رمضان کے دوران ریکارڈ 22ارب روپے کا سیل ٹارگٹ حاصل کیا تھا ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...