جب تک کورونا ویکسین نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا،وزیر مذہبی امور

0
335

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہاہے کہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا۔نور الحق قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کے تحت ہی حج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی۔