سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز ، پولیس اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نے رواں سال اب تک مقبوضہ علاقے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور متعدد خواتین سمیت ڈھائی ہزارسے زائد کشمیریوںکو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے اہلکاروں نے رواں سال اب تک مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 2500سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار ہونے والوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء بلال صدیقی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ اور صحافی عرفان معراج شامل ہیں۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کے پیدائشی حق خوداردیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے کی پاداش میں گرفتا رکئے گئے بہت سے نظربندوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے جیسے کالے قوانین نافذ کر دئے ہیں ۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے اپنی متعدد قراردادوں میں انہیں فراہم کی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...