فٹبال کا بخار،فیفا ویمن ورلڈ کپ کے 10 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

0
439

سڈنی /آکلینڈ (این این آئی)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے فیفا ویمن ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فٹبال کے شائقین نے 10 لاکھ سے زائد ٹکٹس خرید لیے۔فیفا کے صدر جانی انفانٹینو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایونٹ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت کا انکشاف کیا۔ایونٹ کے ٹکٹس کی فروخت کے اس متاثر کن اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ویمن ورلڈ کپ میں تاریخی جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا جوکہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔2023 کا ایڈیشن پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہو گا جس کی مشترکہ میزبانی دو ممالک کریں گے اور اس میں 32 ٹیموں کے ساتھ ایک وسیع فارمیٹ بھی متعارف کروایا جائے گا۔ اس نئی پیشرفت سے توقع کی جارہی ہے کہ اس ایونٹ کے لیے اسٹیڈیمز شائقین کی بہت بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔ ورلڈکپ کے 2019ء میں فرانس میں منعقد ہونے والے ایڈیشن نے 1.13 ملین شائقین فٹبال کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔فیفا خواتین کے ایک غیر معمولی ورلڈ کپ کی توقع کر رہا ہے، 83500 شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم آسٹریلیا سمیت مختلف اسٹیڈیمز میں شیڈول میچز میں دنیا بھر کے شائقین کو عالمی سطح پر خواتین کو فٹبال گرا ئونڈز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔