اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا ،’ایکسپورٹس، ای پاکستان ،’واٹر اینڈ فوڈ سکیورٹی، انوائرمنٹ ،انرجی اورایکویٹی ٹرن آ راؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں ،اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کیلئے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی ،آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیں گے، انہیں با اختیار بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے،یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 76 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے ،تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ 72.3 ارب ڈالر ک مقابلے میں درآمدات کا 51.2 ارب ڈالر پر آنامعاشی بہتری کی طرف قدم ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے 5ہزار 348.2 ارب روپے کے مقابلے میں 6210 ارب روپے ٹیکس رینیوز جمع ہوئے۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 7 لاکھ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ہدف کے مقابلے میں تقریبا 9 لاکھ12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ہے،یہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1.15 ٹریلین روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ مختص ہونے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، روزگار بڑھے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...