وزیراعظم کا کھیلوں کے ڈھانچے کی ترقی کیلئے 22 میگا پراجیکٹس کی منظوری دینے کا فیصلہ

0
221

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے 22 میگا پراجیکٹس کے قیام کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹرز انیشیٹو فار دی پروموشن آف سپورٹس کے تحت سندھ کیلئے نو، پنجاب کیلئے چار، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے تین، تین ، گلگت بلتستان کیلئے دو اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے ایک منصوبے شامل کیے جائیں گے۔پنجاب میں ملتان، راجن پور، مظفر گڑھ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو، دو سو ملین روپے کے منصوبے ہوں گے، جبکہ سندھ میں ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری کمپلیکس پر 260 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ کشمور، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، میرپور خاص اور قمبر شہدادکوٹ میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنازیم کے دیگر تمام منصوبوں پر 200 ملین روپے لاگت آئے گی۔اسی طرح ڈیرہ بگٹی ، لسبیلہ میں ،ڈیرہ مراد جمالی ، راولاکوٹ ، اسکردو اور گلگت میں ملٹی پرپز سپورٹس جمنازیم تین سالوں میں تعمیر کئے جائینگے۔ وزیر اعظم کھیلوں کی سہولیات کو ملک کے کونے کونے میں پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ مجوزہ 22 میگا پراجیکٹس ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اب تک کے سب سے بڑے منصوبے ہیں