حنا ربانی کھرکافن لینڈ کے ہم منصب سے تبادلہ خیال

0
106

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے جمعہ کو ہیلسنکی میں فن لینڈ کی وزیر برائے خارجہ امور کی سٹیٹ سیکرٹری این جوہانا سموووری سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور فن لینڈ کی خاص طور پر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں شراکت داری کو سراہا۔انہوں نے گرین انرجی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔