گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا،پاکستان کے قرض میں تحریک انصاف نے 90 فیصد اضافہ کیا جس سے پاکستان کے وسائل سکڑ گئے،سابق حکومت نے سی پیک کو بھی روکا، منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا،بجٹ میں سولر پینل اور خام مال پر بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، یکم جولائی سے سولر پینل کے خام مال کی امپورٹ مفت ہوجائیگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے قرض میں تحریک انصاف نے 90 فیصد اضافہ کیا جس سے پاکستان کے وسائل سکڑ گئے، گزشتہ حکومت نے سی پیک کو بھی روکا، منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ 2019 میں آئی ایم ایف سے اس وقت کی حکومت نے بھیانک سودا کیا پھر بھیانک طریقے سے 2021 اسے میں توڑا، عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بھی بگاڑ پیدا کیا، گزشتہ حکومت کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے کوئی پاکستان پر اعتماد کیلئے تیار نہیں ہے، آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہو رہا تو اس کی وجہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ بجٹ میں سولر پینل اور خام مال پر بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، یکم جولائی سے سولر پینل کے خام مال کی امپورٹ مفت ہوجائیگی۔انہوںنے کہاکہ تھر اب خواب نہیں حقیقت ہے ہم اب وہاں سے بجلی پیدا کر رہے ہیں، نیوکلیئر سے بھی بجلی پیدا کر رہے ہیں، بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہم نے اسے روکا ہوا ہے، بجلی کی ترسیل میں بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے، وہ سی پیک جوگزشتہ حکومت نے مفلوج کردیا تھا اب وہ بھی چل گیا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...