ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے حجاج کرام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں صحت کی بہترین سہولیات کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے واضح کیا کہ حجاج کرام کو 14 فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔ حج کے موقعے پر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ہنگامی طبی سروس فراہم کرنے والے ہسپتالوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے، جن میں فیلڈ اسپتال بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 140 مراکزِ صحت قائم کیے گئے ہیں جن میں مریضوں کے لیے 6132 بستروں کی گنجائش موجود ہے، جبکہ انتہائی نگہداشت کے لیے مختص کیے گئے بستروں کی تعداد 761 اور سن اسٹروک کے لیے مختص کیے گئے بستروں کی تعداد 222 ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ یہ دوسرا حج سیزن ہے جس میں مریض عازمین کو ورچوئل ہسپتال کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ گذشتہ حج سیزن میں کامیابی کے ساتھ ورچوئل خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ حج کے موقعے پر عازمین کی سہولت کے لیے 32 ہزار طبی کارکنوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل عملہ موجود ہے۔وزارت صحت نے مشاعر ٹرین اور حرمین شریفین میں میڈیکل پوائنٹس تیار کیے ہیں۔ موبائل میڈیکل گاڑیاں مقدس مقامات کے درمیان پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ چلیں گی۔ حرم مکی، مشعر منی اور جمرات کے مقامات پر16 ہنگامی طبی مراکز قائم ہیں اور 190 ایمبولینسیں فراہم کی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...