ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نیکہا ہے کہ ان کا ملک ضیوف الرحمان کی بہبود کے لییتمام انسانی صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتا رہے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کی روشنی میں وزارت حج حجاج کرام کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی نگرانی میں وزارت حج وعمرہ نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تمام شعبوں میں عازمین حج کو بہترین سہولیات اور سروس فراہم کی گئی ہیں۔ عازمین کی صحت کا خاص خیال رکھا گیا ہے، تنظیمی، سروس، لاجسٹک اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گیے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر حج نے جدہ میں حج کے حوالیسے منعقدہ ایک پروگرام میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مندوبین کو حج کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے بڑے منصوبوں میں 200 ارب ریال (53 بلین ڈالر) سے زیادہ کی لاگت سے مکہ مکرمہ کی تاریخ کی سب سے بڑی عمارت کی توسیع اور حرمین ٹرین کا قیام شامل ہیں۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کی تیاری پر ساٹھ ارب ریال لاگت آئی۔60 ارب ریال کی تخمینہ لاگت سے حجاج کے سفر اور نقل و حمل کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان فاصلے کو تقریبا دو گھنٹے تک کم کرنے کے علاوہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع پر 64 ارب ریال خرچ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تاریخی مساجد اور اسلامی آثار قدیمہ کے مقامات کی ترقی اور مشاعر مقدسہ میں ایمان پرور اور روحانی ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مندوبین، نمائندوں اور قونصلروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کی۔ انہوں نے اس موقعے پر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو سال 1444ھ کی حج کیحوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی۔الربیعہ نے کہا کہ مملکت نے حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے زائرین کے لیے لاگت کو کم کرنے، اعلی ترین معیار کے مطابق انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی کی سطح کو بڑھانے،عمرہ کرنے والوں کے لیے انشورنس کی رقم میں 63 فیصد اور عازمین حج کے لیے 73 فیصد تک کمی کی۔ ہوائی اڈے پر زائرین کے انتظار کے وقت کو 15 منٹ تک کم کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے سات ممالک مستفید ہوئے ہیں جن میں پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈیورا شامل ہیں۔اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین طہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے سعودی عرب کو حرمین شریفین کے محافظ، حجاج کرام اور ضیوف الرحمان کے خادم ہونے کی وجہ سے عزت و تکریم بخشی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...