لاہور( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے تصدیق شدہ رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی جس میں انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے سربراہ قومی احتساب بیورو کی تصدیق شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔احتساب عدالت نے نیب سپلیمنٹری رپورٹ کی چیئرمین قومی احتساب بیورو سے تصدیق کا حکم دیا تھا۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے شریک ملزمان ہارون یوسف، سید طاہر نقوی اور سلمان شہباز کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، تینوں ملزمان تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار پانے پر ضمانت کی درخواست واپس لے چکے ہیں۔دوران سماعت وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، شواہد ناکافی ہوئے تو ان ملزمان کو بری کر دیا جائے گا۔بعدازاں احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کے وکیل امجد پرویز کے منی لانڈرنگ کیس میں دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...