اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی ایمنسٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔کمشنرایس ای سی پی کے مطابق ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے پر ذرائع آمدن نہ پوچھنا ایمنسٹی تصور ہوگی، اس اسکیم سے ٹیکس چوری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نان ٹیکس آمدن پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ سال پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی سے 869 ارب روپے کی آمدن مشکل ہے، رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 550 ارب روپے اکٹھے ہوسکے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اراکین نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی سفارش کردی ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کیحوالے سے بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے اور انہیں اخراجات ،ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پر سوال اٹھائے ہیں جس پر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے، ہم نے آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی اور وڑن سے آگاہ کیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے تاہم عالمی ادارے کے ساتھ اسٹریٹیجک لیول پر بات چیت ہو رہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اخراجات سمیت دیگر اعداد و شمار پر مزید تکنیکی بات ہوگی، آئی ایم ایف پاور ڈویڑن اور اسٹیٹ بینک حکام سے بھی بات چیت کرے گا، ایکسچینج ریٹ اورپالیسی ریٹ پر آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک سے بات کرے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...