اسلام آباد(این این آئی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مشکل ترین معاشی حالات میں تمام قومی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت ذمہ دارانہ اور متوازن بجٹ دیا ہے ،مشکل معاشی حالات میں بھی بجٹ میں وہ اقدامات کئے گئے جن سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ہے۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ مشکل ترین معاشی حالات میں تمام قومی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت ذمہ دارانہ اور متوازن بجٹ دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بجٹ میں عوام کے لئے براہ راست ریلیف وزیراعظم کی ترجیح رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے رواں مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے بجٹ 400 ارب روپے تک بڑھایا ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ 2023ـ24 میں یہ رقم مزید بڑھا کر 450 ارب کردی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے رواں مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی میں 25 فیصد اضافہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شفاف ترین نظام سے غریب ترین عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ میں 14 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 14 لاکھ گھرانوں کو ریلیف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خاص طورپر ایک سے سولہ گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے سے اْن کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ 18 لاکھ پینشنرز کی پیشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کرکے 18 لاکھ گھرانوں کو ریلیف دیا ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو آٹا، گھی، دالوں اور چاول سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جارہی ہے ،اس اقدام کا مقصد عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ میں بیوائوں کے لئے قرض معافی کی سکیم دی گئی ہے ،کم سے کم اجرت 25 سے 32 ہزار کرنے سے مزدور طبقات کو ریلیف ملا ہے ،زراعت سمیت دیگر شعبوں میں پالیسی اقدامات سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...