لاہور( این این آئی) سینئر ہدایتکار و رائٹر سید نور نے کہاہے کہ فلم بین سینما سے دور ہو کر موبائل فون تک محدود ہو گئے ہیں ، ہمیں ایسی فلمیں بنانا ہوںگی کہ لوگ موبائل پر فلمیں دیکھنے کی بجائے سینما گھروں کا رخ کریں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے ، جب معیشت مستحکم ہو گی لوگ خوشحال ہوں گے تو دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کے حالات بھی بہتر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا شاہ زل بھی میرے ساتھ کام کر رہا ہے اور میری نسبت سے اسے کوئی ریلیف حاصل نہیں ، اسے یہ اجازت نہیں کہ سیٹ پر مجھے پاپا کہہ کر پکارے ، جب کسی پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوتا ہوں تو اسے فلم کریو کے ساتھ بس پر بھیجتا ہوں تاکہ اس میں محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہو اور اسے پتہ چلے کتنی تکالیف کے بعد کامیابی کی سیڑھیوں پر چڑھنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کے حالات سے ہرگز بد دل نہیں فلم انڈسٹری اپنی بحالی کی طرف آئے گی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...