اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ایم پی اے بلاول آفریدی، سابق ایم پی اے شفیق آفریدی، سابق ایم پی اے بصیرت بی بی، تحصیل مئیر زبیر آفریدی، منڈی کوتل کے تحصیل مئیر شاہ خالد شنواری اور تحصیل مئیر جمرود سید نواب نے جمعہ کو ملاقات کی۔ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے مبارک پیش کی اور کہا کہ انہوں نے ملک کی خدمت کرنے والوں کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں وفاق پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں، پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر دس سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کی حکمرانی رہی۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا اور وہاں کے عوام سے سال 10 سال ظلم ہوا۔ انہوںے کہاکہ دہشت گردی واپس آگئی، ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔ شاہ جی گل آفریدی اور دیگر راہنماؤں نے پارٹی قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز شریف نے جس بہادری سے جبر کے حالات کا مقابلہ کیا، وہ تاریخ کی سنہری مثال ہے۔ انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں مریم نواز شریف کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک دی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...