واشنگٹن(این این آئی)امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے بتایاہے کہ ان کے شوہر صدر جو بائیڈن نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ دوبارہ منتخب ہونے کے مستحق ہیں۔یہ امریکی عوام پر منحصر ہے کہ وہ بائیڈن کے ساتھ استحکام یا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتشار اور افراتفری میں سے کیا منتخب کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرب ٹی وی سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ٹرمپ اور بائیڈن انتظامیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ دونوںبہت مختلف انتظامیہ ہیں، بہت مختلف رہنما ہیں۔اس ملک نے جو کچھ دیکھا اس سے میں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ پچھلی انتظامیہ افراتفری اور الجھنوں سے بھری ہوئی تھی۔جہاں تک بائیڈن انتظامیہ کا تعلق ہے، مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے امریکیوں کو مضبوط اور مستحکم قیادت فراہم کی۔ اور میں سمجھتی ہوں کہ اسی لیے انہیں منتخب کیا گیا تھا۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اسی وجہ سے انہوں نے انہیں دوبارہ منتخب کیا جائے گا۔اپنے شوہر اور موجودہ امریکی صدر کی عمر کے بارے میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اس انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، جو کے پاس 40 سالہ شخص سے زیادہ توانائی ہے۔ آپ وہ سب دیکھیں جو انہوں نے پچھلے تین سالوں میں کیا ہے۔
مقبول خبریں
تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے ، فیصل کریم...
اسلام آباد(این این آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی...
صدر زرداری ترکمانستان کا 2روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اپنے قیام کے دوران...
وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا...
دکی،شہید مزدوروں کے ورثا کوفی کس 15لاکھ دینے کا اعلان
دکی (این این آئی)بلوچستان کے علاقے دکی میں گزشتہ روز کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کن جاں بحق اور...
15اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ‘شرارت کی ذمہ دار حکومت ہوگی ، شیخ...
اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم 15 اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی، ہر شرارت کی ذمہ...