لاہور( این این آئی)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان بھرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں، اپوز یشن جلسو ں پر پیسہ خر چ کرنے کی بجائے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیسہ حکومت کو مہیا کرے،زرداری اور شریف خاندان اپنی کر پشن بچانے کیلئے کپتان کو بلیک میل نہیں کر پا ئیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم قیاد ت اپنی سیا سی بقا ء کی جنگ لڑ رہی ہے،اپوز یشن کو مینارپاکستا ن پر پاور شو کیلئے قانون کو ہا تھ میں لینے کی کسی صور ت اجاز ت نہیں دی جائیگی ،پی پی پی، (ن) لیگ اور جے یوآئی کا سیا سی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو چکاہے۔ انہو ں نے عوام کو کورونا کی موجودگی میں اپنی جان بچانے کے لالے پڑے ہو ئے ہیں جبکہ اپوز یشن جماعتیں اپنی سیا ست چمکانے اورکر پشن کے کیسو ں سے توجہ ہٹانے کیلئے ضدی بچے والا کردارادا کررہی ہیں ، عوام کی جان و ما ل کی حفا ظت بزدارحکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔ انہو ں نے کہاکہکورونا وائر س کے مر یضو ں میں اضا فے کوروکنے کیلئے سب کواپنا کردارادا کرناہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...