حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئے

0
175

لاہور( این این آئی)معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کو چہرے کی سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے ۔اداکارہ نیمل خاور نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نیمل خاور کو خوبصورت ہونے کے باوجود سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا تھاتھا ۔نیمل خاور کی بہن فضا خاور نے بھی اداکارہ کی حمایت کی اور عوام سے رحم دلی کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی وہیں اب اداکارہ کے شوہر حمزہ علی عباسی نے بھی اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے نیمل کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر کمنٹ کیا اور محبت پر مبنی تین ایموجیز بنا کر اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی۔