ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے پوتے اور اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن دیول اور دریشا اچاریہ کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔کرن دیول کریم رنگ کی شیروانی زیب تن کیے گھوڑے پر روایتی انداز اپنی دلہن لینے پہنچے، بارات میں ان کے دادا دھرمیندرا اور چچا بوبی دیول بھی موجود تھے۔بعدازاں ممبئی میں استقبالیہ دیا گیا جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔استقبالیے میں شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف، عامر خان اور سلمان خان سمیت کئی شخصیات شریک ہوئیں۔گزشتہ روز سنگیت کی تقریب ہوئی تھی جس میں خاندان کے دیگر افرادکے ساتھ ساتھ بالی وڈ ستارے بھی نظر آئے تھے، تقریب میں موسیقی اور رقص کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سب سے زیادہ توجہ سنی دیول اور ان کے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندرا نے سمیٹی تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...