راولپنڈی کی 42 یونین کونسلز سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں خسرہ سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع

0
336

راولپنڈی(این این آئی)نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر راولپنڈی کی 42 یونین کونسلز سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں خسرہ سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی اس ضمن میں نگراں وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی میں بچوں کو خسرے کے حفاظتی ٹیکے لگا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔نگراں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر نا صر جمال نے کہاکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، ان کی صحت مند نشوونما یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے ،خصوصی مہم کے دوران پنجاب میں9 ماہ سے 5 سال تک عمر کے 15 لاکھ بچوں کو خسرے کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے 10 اضلاع میں حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم 24 جون تک جاری رہے گی ،خسرے کے حفاظتی ٹیکوں کے علاوہ ان بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے مزید رہنمائی کے لئے والدین محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی ہیلتھ لائن 1033 سے رابطہ کر سکتے ہیں