لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا سیاحتی سفر کرسکتی ہوں لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی،میرا خواب ہے کہ دنیا کی ہر جگہ دیکھنی ہے، ہر سال کوشش ہوتی ہے پیسے جمع کرکے نئے سیاحتی سفر پر جائوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کئی ممالک کا سفر کرچکی ہوں اور ابھی بہت سی جگہیں ایسی جہاں جانا چاہتی ہوں لیکن جہاں تک رہنے کا تعلق ہے تو میں پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی۔انہوں نے بتایا کہ میرا پورا خاندان انگلینڈ میں مقیم ہے، ایک بہن امریکہ میں رہتی ہے دوسرا بھائی کینیڈا میں ہے لیکن مجھے کہیں نہیں جانا مجھے پاکستان میں ہی رہنا ہے۔پاکستان میں حالات سب کے سامنے ہیں لیکن ساتھ میں خوشیاں بھی ہیں میرے خیال میں اگر آپ مالی طور پر خوشحال ہیں تو پاکستان رہنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...