اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، سخت ترین قوانین کے تحت کارروائی کر کے ان اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ انسانی اسمگلرز نے فی فرد 20 سے 25 لاکھ روپے وصول کیے۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ان انسانی اسمگلرز سے متعلق عالمی تعاون بھی حاصل کیا جائے گا، اکثر کیسز میں ایجنٹ مدعی کو پیسے دلا کر کیس ختم کرا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، ایک ہفتے میں کمیٹی اپنے کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔انہوںنے کہاکہ نسانی حقوق کی تنظیمیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر خط لکھتی ہیں، ان کو یہ نظر نہیں آ رہا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے رویے سے متعلق حکومت یونان حکومت سے بات کرے گی، جو لوگ کشتی حادثے میں بچ گئے وہ ساری باتیں بتا رہے ہیں۔مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ شکایات کے انبار لگانے یا بلاول بھٹو کی تقریر سے پہلے ہی اختلافات حل ہو چکے تھے، وزیرِ اعظم نے پیپلز پارٹی کے اعتراضات تسلیم کرتے ہوئے جوکچھ ممکن تھا تسلیم کر لیا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی طور پر یہ بات کرنا ان کو سوٹ کرتا تھا، انہوں نے سیاسی حوالے سے بات کی کوئی تشویش والی بات نہیں، اتحادی حکومت کی باقی مدت بھی اسی افہام و تفہیم سے گزر جائے گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...