وزیرِ اعظم کو ترک صدر کا ٹیلی فون، کشتی واقعہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

0
125

اسلام آباد (این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیرِ اعظم سے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ترکیہ کے صدر نے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔صدر رجب طیب ایردوان نے واقعے میں جانبحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر اعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترکیہ کے صدر اور ترک عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں