موجودگی حکومت نے سی پیک کو فوکس کیا ہوا ،مولانا غفور ی حیدری

0
327

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ موجودگی حکومت نے سی پیک کو فوکس کیا ہوا ،سی پیک سے بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری نے کہاکہ موجودگی حکومت نے سی پیک کو فوکس کیا ہوا ،مولانا فضل الرحمان نے چین کی قیادت سے سی پیک کے حوالے سے بریف کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک سے بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ شی چن پنگ جب سے صدر بنے ہیں چین ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،چین اپنے صوبوں کو یکساں ترقی دینے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے پر توجہ نہیں دی گئی،پاکستان کی معاشی خوشحالی سی پیک منصوبوں سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی دوستی لازول ہے جو ہر مشکل گھڑی میں جاری رہی ہے