اسلا م آباد(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرمی کی موجودہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیٹ سٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث لو چلنے کا امکان ہے، اس سے بچنے کے لیے شہری زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلتے ہوئے ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے اور کھلے لباس کا استعمال کریں،دن کے گرم اوقات میں گھروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں۔ گرمی کی شدت ، ہیٹ سٹروک (لو) کا سبب بن سکتی ہے۔ ہیٹ سٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس حوالہ سے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...