نیویارک (این این آئی )لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس میں زنانہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 41 قیدی خواتین ہلاک ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ دارالخلافہ تیگوسیگلپا سے 12 میل کے فاصلے پر موجود خواتین کی جیل میں قید باریو گینگ اور مارا سالواتروچا کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی ۔حکام کاکہنا ہے کہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیل میں 900 خواتین قید تھیں ، ہنگامہ آرائی کے بعد سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہونڈوراس کے جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوچکے ہیں ، 2019 میں گینگز کے تصادم میں 18 قیدی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2012 گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی ہلاک ہوگئے تھے ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...