کابل (این این آئی) طالبان حکومت نے خواتین کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔خواتین کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے رد عمل میں افغانستان کی امارات اسلامیہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے موجودہ افغان حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کی وسیع کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کے بارے میں احکامات شریعت کے مطابق ہیں اور امارات اسلامیہ کے احکام کی دنیا بھر میں مخالفت ان کے اسلام کے ساتھ مسائل کی وجہ سے ہے۔ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یو این کی پوری رپورٹ افغانستان مخالف پروپیگنڈہ ہے، یہاں پر نافذ تمام قوانین اسلامی اور شریعت پر مبنی ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندہ برائے افغان انسانی حقوق رچرڈ بینیٹ نے افغانستان میں خواتین کے حوالے سے موجودہ افغان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف سنگین، منظم اور ادارہ جاتی امتیازی سلوک طالبان کے نظریے اور حکمرانی کا مرکز ہے، جو ان خدشات کو بھی جنم دیتا ہے وہ صنفی امتیاز کے لیے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...