امریکی صدرجو بائیڈن کا مصنوعی ذہانت کے خطرات کے تدارک پر زور

0
321

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے مصنوعی ذہانت سے قومی سلامتی اور معیشت کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ماہرین سے مشورہ لیں گے۔بائیڈن نے سان فرانسسکو میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ میری انتظامیہ پرائیویسی کے تحفظ، تعصب اور غلط معلومات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ امریکیوں کے حقوق اور حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ یہ یقینی بنانا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے نظام کو لانچ ہونے سے پہلیاس کے خطرات کا سد باب کیا جائے۔جوبائیڈن نے سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے ایک گروپ سے ملاقات کی، جو اس سے قبل بگ ٹیک کے اثر و رسوخ پر تنقید کر چکے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ماہرین سے براہ راست سننا چاہتا ہوں۔بہت سی حکومتیں اس بات کا مطالعہ کر رہی ہیں کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے خطرات کو کیسے کم کیا جائے۔ مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ کمپنی (اوپن اے آئی) چیٹ بوٹ کے آغاز کے بعد اس کی سرمایہ کاری اور مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔بائیڈن کی میٹنگ میں سینٹر فار ہیومن ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹرسٹن ہیرس الگورتھم جسٹس لیگ کے بانی جوئی بلاموینی اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر روب ریخ شامل تھے۔دْنیا بھر کے ریگولیٹرز جنریٹیو AI کے استعمال پر ضابطے قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ٹیکسٹ اور امیجز تیار کر سکتے ہیں۔بائیڈن نے حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سمیت دیگر عالمی رہ نماؤں کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔ان کی حکومت اس سال اس ٹیکنالوجی میں چھپے خطرات پر پہلی عالمی سربراہی کانفرنس منعقد کرے گی۔