لندن (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) شواہد اکٹھے کرلے پھر اس کی سفارشات پر عمل در آمد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں ان کے متعلق قانونی امور پر گفتگو ہوئی، منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر ایک شخص کو لانے کیلئے ایک کھیل کھیلا گیا تھا۔اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واپسی کے حوالے سے نواز شریف جو روڈ میپ دیں گے اس پر عمل ہوگا، الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...