لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے پرویزخٹک ایک نیاگروپ بنائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں بنیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کاگھرخالی ہوجائے گا۔ایک انٹر ویو میں فیصل واوڈانے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ دینے والے ہوں گے لیکن لینے والاکوئی نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کاوہی حال ہوگاجوایم کیوایم کاہوا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھارت کے حوالے سے جنرل باجوہ کانام لے کر باتیں کیں، وزیراعظم آفس کی رازداری کی خلاف ورزی پرمعافی نہیں ہوتی، سائیکل چلانے والوں کو جہازدے دیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ ایک چاپلوس آدمی بطوروزیرخزانہ بری طرح پھنس گیا تھا،بطوروزیرخزانہ یہ چاپلوس آدمی تھا،ایسے لوگ پی ٹی آئی کوٹیک اوورکرنا چاہتے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی گرادیں گے لیکن کسی کونہیں دیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ شاہ محمود نے جب کہا کہ انصاف کاجھنڈاان کے ہاتھ میں ہے وہ فارغ ہوگئے تھے، شاہ محمود قریشی کہیں جانے کیلئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں لیکن مل نہیں رہی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...