لاہور( این این آئی)پاکستان کو چین سے گزشتہ ماہ مئی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں26.6 ملین ڈالر موصول ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مئی میں149.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ۔ مئی میں چین سے 28.1 ملین ڈالر آئے تاہم 1.5 ملین ڈالر کا اخراج ہوا جس کے نتیجے میں چین سے 26.6 ملین ڈالر کی خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی اوریہ حجم پاکستان کی کل ایف ڈی آئی کا 17.1 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں پاکستان کو چین سے 28.5 ملین ڈالر موصول ہوئے جو کہ 128.9 ملین ڈالر کی مجموعی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا 22.12 فیصد بنتا ہے۔ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک پاکستان نے چین سے 374.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ۔ مزید برآں پاکستان کو چین سے 0.5 ملین ڈالر فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ موصول ہوئے جس سے 11 ماہ کی مدت کے دوران مجموعی سرمایہ کاری 374.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔چین کے علاوہ پاکستان نے مئی 2023 میں ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے سے بھی 13.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک ہانگ کانگ سے اس مد میں90ملین ڈالر آئے۔جولائی تا مئی مالی سال 2023 کی مدت کے دوران پاکستان میں مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم1.32 بلین ڈالر رہاجس کا 28.4 فیصد چین سے آیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...